اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے دفعہ 144 کا نفاذ دو ماہ تک ہو گا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 زیر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔
اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہو گی جبکہ لاؤڈ سپیکر اور ایمپلی فائر کے استعمال کے علاوہ اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔سٹون کرشنگ اور ہاؤسنگ سکیموں کو ایڈورٹائزمنٹ اورمذہبی حوالے سے وال چاکنگ یا بینرز لگانے پر بھی پابندی ہو گی۔