انتخابات میں دہشت گردی، خود کش حملوں کے خطرات 24 اہم سیاسی شخصیات نے بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کر لیں انتہائی سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے پشاور (نیوز ڈیسک)انتخابات میں دہشت گردی ، خود کش حملوں کے خطرات کے پیش نظر کروڑ پتی مختلف سیاسی 24 شخصیات نے بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کر لی ہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے پاس
پہلے سے ہی بارہ سے زائد بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں جبکہ درجنوں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں پشاور سمیت صوبے بھر میں سو سے زائد انتخابات میں حصہ لینے والے شخصیات کو پولیس سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں کراچی کے کمپنیوں سے حاصل کی گئی ہیں جبکہ مزید 100سے زائد امیدواروں نے گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے اوربم پروف بنانے کے لئے کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اپنی گاڑیوں کو بم پروف اور بلٹ پروف میں تبدیل کرنے کے لئے این او سی حاصل کی جا رہی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض کروڑ پتی امیدواروں نے بیرون ممالک سے اپنے لئے بم پروف اور بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کی ہیں ۔ انتخابات کے دوران اور انتخابی مہم کے دوران سیاسی امیدواروں پر خود کش حملوں ، دہشت گردی کے خطرات ظاہر کئے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں سو سے زائد امیدواروں پرخود کش حملوں اوردہشت گردی کے حوالے سے قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے انہیں آگاہ کیا ہے ۔