شمولیت کی دعوت دیتے ہوے میری کرپشن یا بڑا منہ نظر نہیں آیا، میں بتاؤں گا کرپشن ہوتی کیا ہے؟ اربوں روپے کس کس کو بانٹے گئے، ایم کیو ایم کے رہنما پھوٹ پڑے کراچی (نیوز ڈیسک)یم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ دو ماہ قبل مصطفی کمال مجھے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے۔انہیں پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوے
میری کرپشن یا بڑا منہ نظر نہیں آیا تھا۔ کرپشن کے الزام پر مصطفی کمال کو نوٹس بھیجوں گا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ مصطفی کمال کے بیان پر پی ایس پی کے معتبر رہنماؤں نے فون کرکے شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ دو ماہ قبل مصطفی کمال شمولیت کی دعوت دے رہے تھے،، پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوے میری کرپشن یا بڑا منہ نظر نہیں آیا تھا ؟ہرزہ سرائی کو برداشت کرنے کی حد ہوتی ہے، میں بتاؤں گا کرپشن ہوتی کیا ہے، کرپشن کیا ہے ؟ سٹی کونسل سے 12 ،12 ارب روپے کے چیک دیئے گئے ، رقم کس کس کو بانٹی گئی کس کس طرح کرپشن کی گئی سب بتاؤنگا ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا شاہد پاشا پرانے ساتھی ہیں، اگر پارٹی اعتراضات ہیں تو پارٹی میں رہ کر بات کریں ۔خواجہ اظہار نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی سیاسی نشستوں پر کامیاب ہوگی، سترہ نشستیں کنفرم ہیں آگے آپ اور گن لیں، قد آور شخصیات کراچی آرہی ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔کامران ٹیسوری کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر خواجہ اظہار بولے کہ کوئی اہم اور سیاسی بات کریں۔