اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

جاوید میانداد نے ایک بار پھرپاک بھارت سیریز کیلئے آواز اٹھا دی

datetime 27  جون‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق اسٹار بیٹسمین جاوید میانداد نے پاک بھارت سیریزکیلیے آوازاٹھا دی۔جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی سے سوال کیاکہ جب دونوں ہمسایہ ممالک ورلڈ ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف سامنے آجاتے ہیں تو پھر باہمی سیریز کیوں نہیں کھیلتے۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق قومی کپتان نے کہا کہ میرے لیے یہ بات ناقابل فہم ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور

بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترجاتی ہیں لیکن باہمی سیریز کا انعقاد نہیں ہوپاتا۔1975سے 1996تک پاکستان کیلیے ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ورلڈایونٹس، چیمپئنز ٹرافی، ورلڈ ٹوئنٹی 20اور ایشیا کپ میں پاک، بھارت ٹاکرے ہوجاتے ہیں تو پھر باہمی سیریز کا انعقاد کیونکر نہیں ہورہا، انھوں نے کہا کہ جتنا دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گی دونوں ممالک کے تعلقات بھی بہتر ہوتے جائیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو اس معاملے پر سیاست چمکانا روک دینا چاہیے۔دنیا کے آل ٹائم بہترین 44 کرکٹرز کی صف میں شامل میانداد سمجھتے ہیں کہ جس طرح آسٹریلیا اور انگلینڈ میں ایشیز سیریز کا انعقاد ہوتا ہے اسی طرح پاکستان اور بھارت بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت باہمی سیریز کھیل سکتے ہیں، اگر ہم مل کھیلیں اور کام کریں تو دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرسکتے ہیں، میانداد نے آئی سی سی کی جانب سے بھارت میں 2021 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کو ورلڈ ٹی 20 ایونٹ میں تبدیل کیے جانے کے فیصلے کو بھی سراہا، انھوں نے کہاکہ یہ اچھا فیصلہ ہے، حالیہ دنوں میں لوگ تیز کرکٹ چاہتے اور مختصرفارمیٹ کے میچز دیکھنے میں دلچسپی لیتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو مختصرفارمیٹ کے مقابلوں میں میچ فکسنگ کے مسائل پر بھی سخت نظر رکھنی چاہیے جو کھیل کیلیے بڑا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…