اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایک اور شرمناک کارنامہ ،لندن سے آئے مسافروں کا سامان غائب کردیا۔ سامان نہ ملنے پر مسافروں کا شدید احتجاج ،اسلام کا نیو ائیرپورٹ چور چور کے نعروں سے گونج اٹھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پرایک اور نیا تنازعہ سامنے آیا ہے۔لندن سے آنے والے مسافروں کا سامان غائب کردیا گیا جس کے بعد مسافروں نے نیو ائیرپورٹ اسلام آباد پر ہنگامہ برپا کردیا۔
چور چور کے نعرے لگائے۔ایک بزرگ شہری نے مشتعل ہوکر نواز شریف کو لعن طعن کرنا شروع کردی۔شہری کا کہنا تھا کہ یہ سب کے سب چور ہیں۔مسافروں کا کہنا تھا کہ اب تک 4 پروازیں آئی ہیں اور کسی ایک کا بھی سامان پاکستان نہیں پہنچا ہے۔اس شخص نے وہاں کھڑے پائلٹس پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ آپ لوگ ہی ان کو کچھ کہیں ہم یہاں ائیرپورٹ پر ذلیل ہو رہے ہیں جس پر پائلٹس کا کہنا تھا کہ ہم بھی آپ کی طرح لائن میں کھڑے ہیں ۔