اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدارتی وپارلیمانی انتخابات، رجب طیب اردوان کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک انتخابات میں رجب طیب اردوان نے پہلا مرحلہ جیت لیا، ترک سپریم الیکشن کونسل نے بطور صدر ان کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ترک خبر ایجنسی کے مطابق طیب اردوان اور حلیف جماعتوں نے 53.6 فیصد، حریف محرم انجے اور ان کی حلیف جماعتیں 34 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں جبکہ کرد جماعت ایچ ڈی پی نے 10 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترک سپریم الیکشن کونسل نے رجب طیب اردوان کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ الیکشن میں کامیابی کی خبریں ملتے ہی ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔

اور فتح کا جشن منایا۔ دوسری جانب پاکستان سمیت مختلف ممالک کی اہم شخصیات نے اردوان کوتہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔طیب اردوان کا کہنا تھا حق و آزادی کے لیے نئے اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، کوئی بھی شخص انتخابی نتائج پر منفی پروپیگنڈا نہ کرے، ترقی کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا 90 فیصد شرح سے پولنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، قوم نے انتخابات کے ذریعے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیا، اتحاد جمہور کو ووٹ دینے والوں کا شکریہ۔ ان کا کہنا تھا قوم نے مجھے صدارتی فرض کے ساتھ ملکی خدمت کے لیے چنا، ووٹرز انتخابات میں ہونے والی تلخیوں کو بھول جائیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…