منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

لاہور میں غیر ملکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ،سفارتخانے کا عملہ دوسری گاڑی میں بیٹھ کر روانہ

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جین مندر کے قریب غیر ملکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے ڈرائیور اور سکیورٹی آفیسر کو حراست میں لے لیا

جبکہ سفارتی عملہ دوسرے گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مزنگ کے علاقہ جین مندر کے قریب اسلا م آباد نمبر کی غیر ملکی سفارتخانے کی سیاہ رنگ کی تیز رفتار لینڈ کروزر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے شہری محمد نعمان شدید زخمی ہو گیا ۔ موقع پر موجود ٹریفک وارڈنز نے گاڑی کو فوری روک لیا اور مقامی پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ گاڑی میں سوار ڈرائیور ندیم کے مطابق گاڑی جاپانی سفارتخانے کی ہے اور اس میں عملہ بھی سوار ہے ۔ اس دوران عملے کے افراد نے سفارتخانے سے رابطہ کیا اوردوسری گاڑی منگوا کر اس میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے ۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر چیف سیکرٹری آفیسر اور ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔  صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جین مندر کے قریب غیر ملکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے ڈرائیور اور سکیورٹی آفیسر کو حراست میں لے لیا جبکہ سفارتی عملہ دوسرے گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گیا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…