منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معمولی بے احتیاطی آپ کو بہرہ بنا سکتی ہے،کان سے میل نکالنے کا درست طریقہ

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کانوں اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میں جمع ہونے والی میل کی صفائی کے لئے آج کل بازارمیں دستیاب ایئر بڈ (باریک ڈنڈی جس کے سروں پر روئی لگی ہوتی ہے) کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ اس طریقہ سے کانوں کی صفائی کہیں فائدے کی بجائے نقصان کی حامل تو نہیں۔

ای این ٹی ماہرین کے مطابق کانوں میں جمع ہونے والی Wax کا سائنسی نام Cerumenہے اور یہ ہلکے براﺅن رنگ کا نرم مادہ ہوتا ہے۔ یہ مادہ کانوں میں قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے اور نہ صرف کانوں میں گرد و غبار کو جانے سے روکتا ہے بلکہ مضر صحت بیکٹیریا کو بھی ہلاک کرتا ہے۔ اس میں گرد و غبار اور دیگر مادے جمع ہونے سے یہ سخت ہوجاتا ہے اور سخت ویکس ہی وہ مادہ ہے جو کانوں میں کھجلی یا درد کا باعث بن سکتاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق جب ہم اپنے جبڑوں کو حرکت دیتے ہیں تو ویکس قدرتی طریقے سے کانوں سے باہر کی طرف حرکت کرتا ہے اور قدرتی طریقے سے خارج ہوتا رہتا ہے۔ ای این ٹی ماہرین کے مطابق کانوں کی صفائی کے لئے ایئر بڈ کا استعمال نہ صرف فائدہ مند نہیں ہے بلکہ یہ سخت ویکس کو اندر دھکیل کر کانوں کے متعدد مسائل حتیٰ کہ بہرے پن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کانوں میں تنکا، دیا سلائی یا ایئر بڈ جیسی چیزیں استعمال کرکے نرم ویکس کو نکالنے کی قطعاً ضرورت نہیں کیونکہ قدرت اس کی صفائی کا خود اہتمام کرتی ہے، البتہ اگر سخت ویکس جمع ہوجائے تو اس کی صفائی کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے جو محفوظ طریقے سے اسے کان سے نکال سکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…