سرگودھا (نیوز ڈیسک) سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کی خاتون کوگھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جس کا پولیس افیسر اور اس کے اہلکاروں پر الزام عائد کر تے ہوئے خاتون عصمت بی بی عدالت پہنچ گئی علاقہ مجسٹریٹ نے ہسپتال کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سلانوالی کی خاتون عصمت بی بی نے علاقہ مجسٹریٹ کو دی گئی درخواست میں الزام عائد
کیا کہ تھانہ شاہ نکڈر کے پولیس آفیسر اور اہلکار زبردستی گھر داخل ہوئے اور تشدد کر تے ہوئے میرے کپڑے اتار دیئے۔اور زناحرام کرتے رہے جبکہ آفیسر پسٹل تان کر کھڑا رہا اور تمام ساتھیوں سے زنا حرام کروایا۔ اس دوران شور واویلہ پر محلہ دار اکھٹے ہوگے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مجسٹریٹ نے میڈیکل سپرئڈنٹ کو ہدائت کہ خاتون کا میڈیکل کر کے تجزیہ رپورٹ پیش کی جائے۔