جمال لغاری سے سوال کرنے والا جوان بڑی مشکل میں پھنس گیا معافی مانگنے کےعلاوہ مجھ پر اور کیا دبائو ڈالا جارہا ہے ۔ ۔۔! نوجوان سیف الدین نے اہم انکشاف کر دیا

22  جون‬‮  2018

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں ایک نوجوان جمال لغاری سے سوال کر کے پھنس گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے لغاری قبیلے کے سربراہ جمال لغاری سے سوال پوچھا لیا کہ آپ پانچ سال کہاں تھے ؟ جس پر سابق ایم این اے جمال لغاری کو کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جب سابق ایم این اے نے اپنے حلقے کی طرف گئے تو لوگوں نے

ان کی گاڑی روک کر شدید احتجاج کیا کہ جناب آپ پانچ سال تک کہاں تھے ؟ جس کا جمال لغاری کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ۔مقامی ووٹر سیف الدین کا کہنا تھا کہ مجھ پر اب دبائو ڈالا جارہا ہے کہ میں نے جمال لغاری سے ایسا سوال کیوں پوچھا مجھے ان سے معافی معانگنی چاہیے ۔ اس کیلئے مجھے کہا گیا ہے کہ میں ایک ویڈیو پیغام بنا کر سابق رہنما کے حق بولوں اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کروں ۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان سیف الدین کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا اور مختلف طریقوں سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔ مجھے کہا جارہا ہے کہ انتخابات ہو لینے دو پھر تمہیں دیکھ لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…