جی کا جانا ٹھہر گیا، صبح گیا یا شام گیا۔۔ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس ،سزا ہو گی یا بچ جائینگے؟ ججز نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا،سابق وزیر داخلہ کیلئے انتہائی پریشان کن خبر

22  جون‬‮  2018

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں احسن اقبال کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29جون تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر کی ویڈیو دوبارہ عدالت میں چلائی گئی وکیل احسن اقبال نے بتایا کہ احسن اقبال پہلے بھی

اپنے بیان میں معافی طلب کرچکے ہیں ۔ احسن اقبال نے بتایا کہ عدالت کے مزاج کو اچھا رکھنے کے لئے آج اچھا سوٹ پہنا ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا مزاج اس دن بھی اچھا تھا جب آپ نے کہا تھا مخالفین کہتے ہیں مجھے سزا ہوگی۔ جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے کہا کہ ہم کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کسی بوجھ کے ساتھ واپس نہیں جانا چاہتے جہاں سب جاتے ہیں۔ وکیل احسن اقبال نے بتایا کہ ہر سماعت پر کہا عدالت بڑے دل کے ساتھ فیصلہ کرے جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ بڑا دل تو بیماری ہے۔ جسٹس مسعود نے کہا کہ آپ نے سابق وزیراعلیٰ کو دیکھا کیسے سڑک پار کررہے تھے۔ پاکستانیوں کا باہر یہ حال ہوتا ہے یہاں آپ کی عزت ہے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ آپ پاکستان واپس آئے کیا آپ کو پاکستان سے کوئی خط آیا تھا۔ احسن اقبال نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے پاکستان واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا خدمت کے لئے واپس آیا جسٹس مسعود نے کہا کہ احسن اقبال آپ نے کہا کہ باہر سے پڑھ کر آئے اور واپس آکر قربانی دی آپ نے سابق وزیراعلیٰ کو دیکھا کیسے سڑک پار کررہے تھے۔ پاکستانیوں کا باہر یہ حال ہوتا ہے یہاں آپ کی عزت ہے۔عدالت نے احسن اقبال کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…