بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

ملک دشمنوں سے کبھی پاکستان کا سودا نہیں کیا ، 40 سال سے پشتونوں کے سر کاٹ کر خون کی ندیاں بہائی گئیں، ہمیں پاکستان نے کیا دیا؟ محمود خان اچکزئی نے دعویٰ کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشین( آن لائن ) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں سے کبھی پاکستان کا سودا نہ کیا پاکستان نے ہمیں روٹی اور عزت دی ہے گزشتہ 40سال سے پشتونوں کے سر کا ٹ کر خون کی ندیاں بہائی گئیں دشمن قوتوں کا عزم ہے کہ پشتونوں کو صفحہ ہستی سے مٹائے جائے پشتون انصاف دار قوم ہے ہمیں برا بھلا کہنے والوں کو اللہ ہدایت دیں،

ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے وہ پشتونخوامیپ کے کا رکن نہیں جو دوسروں کے حق پر قبضہ جماتے ہوبلوچ ماما ایک بھائی آپ اور ایک بھائی ہم ہے نفع و نقصان دونوں مشترکہ ہونے چاہئے پشتون بلوچ کو برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ فوری انصاف کی فراہمی ہے آئین کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کا تقاضہ ہے پاکستان اس وقت سخت حالات میں ہے ملک 1970کی طرح اب نہیں رہا ہم پاکستان کے مخالف نہیں، سردار کریم ترین نے ساتھ دیکر مجھے ایوان میں پہنچایاان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین تاج لالہ سپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹرعثمان خان کاکڑ ‘سابق صوبائی وزیر بلدیات سردارمصطفی خان ترین ‘سابق ایم پی اے سید لیاقت علی آغا‘ عبیداللہ بابت ‘ عبدالرحیم زیارتوال ‘ محمد عیسیٰ روشان و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھایا جائے اگرآج اعلان کیا توہماری ہر بات مانی جائے گی ہمارے پیچھے بہت سے لوگ چھوڑ گئے ہیں جو صبح شام بہت غلط باتیں کرتے ہیں اس کے بڑوں سے بات کریں گے آگر نہیں سمجھا یا تو پھر ہم اچھے طریقے سے اس کو سمجھا سکتے ہیں ظفر اللہ جمالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے باپ دادا سے پوچھے کے وہ گدھا ریڑھی چلا رہے تھے اور کس کے غلام تھے یہ سب کو معلوم ہے اگر کسی نے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی تو اس کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

جب ہم کہتے تھے کہ بولان سے چترال تک پشتونوں کا صوبہ بنایا جائے تو لوگ کہتے تھے کہ یہ پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں بلوچوں کا اپنا وطن ہے اور ہمارا اپنا وطن ہے نہ ہم بلوچ وطن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ کسی اور کو اپنے وطن پر قبضہ کرنے دیں گے بلوچ ہمارے ساتھ برابری کی بنیاد پر رہنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ورنہ یہ صوبہ اکھاڑنا ہم جانتے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس وقت پاکستان خطرناک موڑ پر ہے پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی اس خطرے سے پاکستان کو بچا سکتا ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے کہتے ہیں کہ سیاست اپ کا کام نہیں ہم پاکستان کے مخالف نہیں ہے

اگر پاکستان میں انصاف نہیں ہوں ہم اس پاکستان کے مخالف ہیں انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں سے کبھی پاکستان کا سودا نہ کیا پاکستان نے ہمیں روٹی اور عزت دی ہے گزشتہ 40سال سے پشتونوں کے سر کا ٹ کر خون کی ندیاں بہائی گئیں دشمن قوتوں کا عزم ہے کہ پشتونوں کو صفحہ ہستی سے مٹائے جائے پشتون انصاف دار قوم ہے ہمیں برا بھلا کہنے والوں کو اللہ ہدایت دیں،ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے وہ پشتونخوامیپ کے کا رکن نہیں جو دوسروں کے حق پر قبضہ جماتے ہوبلوچ ماما ایک بھائی آپ اور ایک بھائی ہم ہے نفع و نقصان دونوں مشترکہ ہونے چاہئے پشتون بلوچ کو برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ فوری انصاف کی فراہمی ہے آئین کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کا تقاضہ ہے پاکستان اس وقت سخت حالات میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…