بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

اب (ن) لیگ کا کوئی بھی ووٹر چوہدری نثار کو ووٹ نہیں دیگا ، نثار کو ووٹ ملے تو وہ تحریک انصاف کے ساتھ کیا کرینگے؟پرویز رشید نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 20  جون‬‮  2018 |

لاہور ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا کوئی بھی ووٹر چوہدری نثار کو ووٹ نہیں دے گا ، کیا ایسے نادان شخص کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے ،چوہدری نثار سختی برداشت نہیں کرسکتے ، مشکل آئے تو وہ حیلے بہانے شروع کردیتے ہیں، چوہدری نثار کو ووٹ ملے

تو وہ تحریک انصاف میں شامل ہونگے، ۔ وہ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے چکری جلسے سے خطاب پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہمیں کسی کا خفہ نہیں جب کہ چوہدری نثار علی خان سختی برداشت نہیں کر سکتے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی ووٹر چوہدری نثار کو ووٹ نہیں دے گا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ نادان شخص کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے ۔اگر نثار کو ووٹ ملے تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا لیڈر تسلیم کیا اور ایک کارکن کی حیثیت سے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے لئے سب رہنماؤں ، کارکنوں نے انٹرویوز دیئے اور یہاں تک کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے بھی خود کو انٹرویو کے لئے پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سختی آئے تو چوہدری نثار حیلے بہانے کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے امتحان کا وقت ہے چوہدری نثار گرم ہوا کے پرندے نہیں ہیں، انہوں نے منفی رویہ اختیار کیا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…