اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، نگراں وزیر خزانہ

datetime 20  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اس لیے (ایف بی آر) حکام اس اسکیم کی بامقصد تکمیل کے لیے عوامی آگاہی اور رابطہ کاری پر توجہ دیں۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف بی آر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر پیش رفت اور محصولات کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر کی مہم عوام

کو اپنے اثاثے ظاہر اور ٹیکس ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے اور مجموعی طور پر اسکیم سے مثبت جواب ملا ہے اور اس کا محصولات پر بھی نمایاں اثر پڑے گا۔ انھوں نے ٹیکس اصلاحات کمیٹی کی جانب سے کیے گئے کام اور عمل درآمد کمیٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی لہٰذا ایف بی آر حکام ا سکیم کے بہترین نتائج کے لیے کام کریں۔ انھوں نے اسکیم کی بامقصد تکمیل کے لیے عوام میں آگاہی اور رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ شمشاد اختر نے گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے اور وصولی میں اضافے میں معاون اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے تمام بندرگاہوں پر معیاری اسکینرز کی تنصیب کی اہمیت پر زور دیا جس سے محصولات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں ٹیکس ریفارمز کمیٹی کے اراکین اور ایف بی آر کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…