جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کیا واقعی نادرا سے ووٹروں کا ڈیٹا چوری ہو کر کس سیاسی جماعت کے پاس چلا گیا ہے؟اس کا عام انتخابات پر کیا اثر پڑے گا؟عمران خان کیوںمکافات عمل کا شکار ہوگئے،جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔فیس بک نے برطانیہ کی ایک الیکشن کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹیکا کو 8 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا دیا تھا‘ یہ ڈیٹا بعد ازاں امریکی الیکشن اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم میں استعمال ہوا‘ یہ خبر شائع ہوئی تو پوری دنیا میں کہرام مچ گیا‘ فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے نہ صرف پبلک سے معافی مانگی بلکہ یہ دو مرتبہ امریکی کانگریس کے سامنے بھی پیش ہوئے ۔۔لیکن آج تک ۔۔ان کی جان نہیں چھوٹ سکی‘ ڈیٹا اتنا حساس ۔۔اہم اور خطرناک ہے‘

یہ آنے والے برسوں میں مزید خطرناک اور اہم ہو جائے گا‘ یہ ملکوں اور حکومتوں کا فیصلہ کرے گا‘ جس کے پاس جتنا ڈیٹا ہوگا وہ اتنا ہی پاور (فل) ہو گا‘ پاکستان میں بھی نادرا کے ڈیٹا کا سکینڈل سامنے آیا‘ اطلاعات ہیں نادرا سے ووٹروں کا ڈیٹا چوری ہو کر کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس چلا گیا ہے‘ عمران خان نے ۔۔ان اطلاعات کے بعد نادرا کے چیئرمین عثمان مبین کو (عہدے) سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا‘ نادرا نے آج ۔۔اس الزام کی تردید کر دی۔۔لیکن یہ ایشو ۔۔اس تردید کے باوجود بہت حساس ہے‘ 2018ء کے الیکشن 1970ء کے الیکشنوں کے بعد حساس ترین الیکشنز ہیں‘ یہ دو بیانیوں کا الیکشن ہے اور یہ الیکشن ملک کو میک یا بریک کر سکتے ہیں چنانچہ حکومت‘ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ تینوں کو ۔۔اس سکینڈل کا فوری نوٹس لینا چاہیے‘ یہ خبر اگر غلط ہے تو پھر حکومت کی طرف سے تردید آنی چاہیے اور یہ اگر (درست) ہے تو پھر چیئرمین کو فوری طور پر ہٹا دینا چاہیے اور جس پارٹی نے یہ ڈیٹا حاصل کیا (اس) کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ۔ عمران خان جن کارکنوں کو 2014ء میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کیلئے لے کر آئے تھے وہ آج ۔۔ان کے گھر کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھے ہیں‘ آخری اطلاعات کے مطابق وہ رینجرز‘ وہ ایف سی جو 2014ء میں پارلیمنٹ کی حفاظت کیلئے آئی تھی وہ اب بنی گالہ کی حفاظت کیلئے بلا لی گئی ہے‘ کیا یہ مکافات عمل ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ این اے 53 سے عمران خان‘ شاہد خاقان عباسی‘ مہتاب عباسی اور عائشہ گلا لئی کے کاغذات مسترد ہو گئے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…