پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا،راناثناء اللہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، کھری کھری سنادیں

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات پوری قوم کو لیڈ کریں گے،چوہدری نثار دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ ان کی طرف بھی ہوگا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سے نہیں دیکھا، ان کے لہجے میں تلخی تھی

اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیے کہ وہ اس ساتھ کے باقی نہ رہنے پر اسے خوبصورت موڑ پر ہی ختم کریں، قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ آپ کی طرف ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات پوری قوم کو لیڈ کریں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…