پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عیدالفطر کے موقع پر عوام نے خریداری کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے، کتنے کھرب روپے سے زائد کی خریداری کی؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تمام خدشات کے باوجود پاکستانیوں نے عیدالفطر کا تہوار انتہائی مسرت کے ساتھ منایا اور خریداری کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 15 فیصد اضافے کے ساتھ 10 کھرب سے زائد روپے کی خریداری کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے بتایا کہ پہلے ایک گھر کا واحد کفیل ہوا کرتا تھا تاہم اب اس ہی گھر میں کفالت کرنے والوں میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد انہوں نے عید جیسے موقع پر اپنے مالی خلا کو پر کرلیا۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کی منتقلی، بہتر ہوتی

سیکیورٹی کی صورتحال نے عوام پرسکون ہیں جس نے ان میں موجود بے یقینی کو ختم کیا اور انہیں اپنی خوشیوں کے حوالے سے ایک سوچا سمجھا خطرہ مول لینے کے قابل بنایا۔خیال رہے کہ عید کی خریداری میں اچانک اضافہ معاشی، سیاسی اور سماجی عوامل سے منسوب ہے۔ایمپوریم مال لاہور کے ڈائریکٹر آپریشنز افنان شاہ خان نے بتایا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال نمایاں حد تک بہتر ہوئی ہے اور اسی وجہ سے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سیرو تفریح کے شوقین افراد کے پاس نادر موقع تھا کہ وہ اس مذہبی تہوار کے لیے زیادہ سے زیادہ خریداری کریں، جسے انہوں نے ممکنہ طور پر ضائع نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے شاپنگ مال کا 10 لاکھ سے زائد افراد نے دورہ کیا جبکہ گزشتہ برس رمضان کے دوران عیدالفطر کی خریداری کیلئے آنے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار تھی۔ایک کاروباری تجزیہ نگار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے جس میں مسائل بہرحال موجود ہیں اور یہاں پریشان کن واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، لیکن اب عوام اس بات سے آگاہ ہوچکے ہیں کہ دہشت گردوں کے عوام پر حملوں میں نمایاں حد تک کمی ا?چکی ہے جو ماضی میں بہت تباہ کن تھے۔ایک اور تجزیہ نگار نے لوگوں کی قوتِ خرید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنی معاشی تفریق کے برعکس مارکیٹوں کا خالی جیب کے ساتھ دورہ نہیں کیا

اور اپنے ساتھ واضح طور پر عید کی خریداری کیلئے اپنا بجٹ بنائے رکھا۔کراچی کی صدر مارکیٹ کے ایک تاجر نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ اب نہ صرف اپنے لیے نئے کپڑے خرید رہے ہیں بلکہ اب وہ اپنی خریداری کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان بھی خرید رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عید کی خریداری کے ساتھ ساتھ عوام نے نئے موبائل فونز، برقی آلات، فرنیچر اور کراکری وغیر بھی خریدی۔بینکر اور فن ٹیک ماہرین کے مطابق لوگوں کی خریداری دکانوں تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے آن لائن بھی ریکارڈ خریداری کی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…