واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے آئندہ ہفتے ملاقات امن کا واحد موقع ہے۔کم جونگ ان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ اہم ملاقات منگل کو سنگاپور میں ہوگی۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو امن کا مشن قرار دیا اور کہا کہ دونوں سربراہان کے لیے ’صحیح معنوں میں پہلی بار ہے۔کم جونگ ان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ اہم ملاقات منگل کو سنگاپور میں ہوگی۔
کینیڈا میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر وہاں سے روانہ ہو گئے ۔روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ اپنے لوگوں، اپنے خاندان اور اپنے لیے کچھ مثبت کر سکتے ہیں۔امریکہ کو امید ہے کہ اس ملاقات سے ایک ایسے مرحلے کا اغاز ہوگا جس میں کم جونگ ان آخرکار اپنے جوہری ہتھیاروں پر کام بند کر دیں گے۔گذشتہ 18 ماہ کے دوران ان دونوں سربراہان کے درمیان تعلقات میں زبردست اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔