منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سکن کئیر پراڈکٹس سے جھریاں مٹائیں

datetime 5  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )خواتین کی اکثریت اپنی جلد کی حفاظت پر اس وقت تک توجہ نہیں دیتی ہے جب تک کہ ان کی جلد بڑھتی عمر کے اثرات کو چھپانے میں ناکام نہیں ہوجاتی۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر کم عمر سے ہی جلد کی حفاظت پر دھیان دیا جائے تو اپنی عمر سے ہمیشہ ہی دس برس تک کم عمر دکھائی دیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں برجٹ نولان جو کہ معروف ماہر جلد ہیں، کہتی ہیں کہ تیس برس کا ہونے تک میں نے بھی اپنی جلد کی جانب بالکل توجہ نہ دی تاہم تیس کا ہونے کے بعد مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ اب میں اس کے ازالے کیلئے کوششیں کررہی ہوں۔ جلد کی حفاظت کیلئے برجٹ کریم بیسڈ ریٹینائڈز کو بہترین ہتھیار قرار دیتی ہیں۔ جلد کی حفاظت کیلئے اچھے فیس واش کا انتخاب کریں۔ ایلور کا فیس واش بطور خاص بڑی عمر کی خواتین کیلئے بنایا گیا ہے۔ یہ قدرے مہنگا ہے تاہم ایک ٹیوب مہینے بھر کیلئے کافی ہے۔
تیس برس کی عمر کے بعد جلد کو دھوپ کی تمازت سے بچانے کی جانب خاص توجہ دیں۔ اس مقصد کیلئے ایلٹ ایم ڈی کا الٹراوائلٹ سپیکٹرم بہترین ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ایکنی اور جلد کی سرخی جو کہ سورج کی حدت سے جلد پر پیدا ہوتی ہے، ختم ہوجاتی ہے۔ اس کی تہہ بے حد باریک ہوتی ہے، اس لئے اس پر میک اپ آرام سے کیا جاسکتا ہے۔ آنکھوں کیلئے ریویڑن کی سکن کیئر کریم استعمال کریں کیونکہ آنکھوں کے گرد لکیروں کے زریعے سب سے پہلے بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ آئی کریم گہرے حلقوں، اور جھریوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ روزانہ کے استعمال کیلئے سکن میڈیکا کے سکن برائٹنگ کمپلیکس کو استعمال کریں۔ یہ دو ایک دن میں اپنا جادو نہیں دکھائے گا لیکن مسلسل چند ہفتوں کے استعمال سے جلد تروتازہ اور قدرتی چمک سے مالامال ہوجائے گی۔ سن بلاک کے طور پر نیوٹروجینا کا سن بلاک بھی کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔ اسے گھر سے نکلنے سے پہلے ہاتھوں، چہرے، گردن اور پاو¿ں پر لگائیں ، بیس منٹ انتظار کریں اور پھر اپنے کام پر روانہ ہوجائیں۔ اگر آپ کو میک اپ کے لئے بیس لگانے کی عادت نہیں ہے تو ایوینو کا موئسچرائزر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ بیس کا کام بھی دے گا ، اس میں موجود ایس پی ایف سورج کی الٹروائلٹ شعاو¿ں سے بھی بچائیں گے اور یہ موئسچرائزر کا کام بھی دے گا۔
اگر آپ کی عمر چالیس سے زیادہ ہوچکی ہے تو ایسے میں میک اپ پراڈکٹس کے انتخاب میں زیادہ محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس عمر میں جلد پر موجود داغ دھبے مٹانے کیلئے برٹس بی نیچرل ایکنی سلوشن استعمال کریں۔ یہ صرف داغوں پر لگائیں کیونکہ اس میں موجود سلسیلک ایسڈ دیگر حصوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ روزانہ کی کلینزنگ کیلئے ایکلوز کلینزنگ آئل استعمال کریں۔ یہ ان خواتین کیلئے زیادہ موثر ہے جو کہ ایکنی کی وجہ سے اپنی جلد کی کلینزنگ کیلئے بے حد پریشان رہتی ہیں۔ اگر آپ چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کی بھی حفا ظت کیلئے پریشان رہتی ہیں تو ایسے میں لوسیٹین کی بٹر ہینڈ کریم ہاتھوں پر لگائیں۔ خیال رہے کہ خوشبو سے پاک یہ کریم بطور خاص ہاتھوں کیلئے بنائی گئی ہے اور اسے چہرے پر استعمال نہ کریں۔ ہونٹوں کیلئے کیل کی لپ بام لے آئیں۔ اس کے متبادل کے طور پر آپ گھر میں دستیاب ملائی بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ وہ اشیا ہیں جن کے مسلسل استعمال سے بڑھتی عمر کے اثرات کو روکا جاسکتا ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ ان کے استعمال میں باقاعدگی لائی جائے۔ اگر آپ ان کے استعمال کی قائل نہیں تو کم از کم بھی روزانہ جلد کی صفائی کی جانب خاص توجہ دیں۔ اس طرح جلد تروتازہ دکھائی دے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…