کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کے قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ریکوڈک کے نئے ٹینڈر کے لئے غیرملکی ماہرین کو مقرر کیا جائے، تاکہ معاہدے سے صوبے کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ’اس بار ہم مختلف طریقے سے ایک بہترین معاہدہ کرنا چاہتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کی جانب سے ریکوڈک کی لیز سے دستبرداری کے بعد وہ نئے ٹینڈر کا اعلان کر یں گے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اس وقت تمام چیزیں ابتدائی مرحلے میں ہیں اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت نے ٹی سی سی کو مذکورہ پروجیکٹ کا ٹینڈر دینے کے لیے کروڑوں روپے کا کمیشن حاصل کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کے متعلق کوئی بات کسی سے نہیں چھپائی جائے گی اور جو بھی معاہدہ ہوگا اور جو بھی بات طے پائے گی اسے بلوچستان اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قانونی ماہرین کی ٹیم نے ٹی سی سی سے عدالت کے باہر تصفیے سے قبل ریکوڈک کے نئے ٹینڈر جاری کرنے مشورہ دیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے کانفرنس ہال میں ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ سمیت اراکین اسمبلی کو ریکوڈک کیس کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی نے کیس کے متعلق شرکاء کو ا گاہ کیا۔ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے ہمارے خلاف دائر دو درخواستوں کو مسترد کردیا ہیں جو کہ خوش ا ئند امر ہے۔
ریکوڈک کے نئے ٹینڈر، غیرملکی ماہرین مقرر کرنے کا عندیہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































