جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

سرکاری سکول کے ہونہار طالب علم کا کارنامہ ،وائس میسج کو ٹیکسٹ میسج میں تبدیل کرنیوالی موبائل اپلیکیشن تیار کرلی

datetime 7  جون‬‮  2018 |

صوابی(آئی این پی)تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ڈاگئی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم عباد اللہ نے ایک ایسا سافٹ وئیر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے جو لوگ موبائیل فون میں ٹیکسٹ میسج نہیں لکھ سکتے وہ وائس میسج کرکےاس کو ٹیکسٹ میسج میں تبدیل کرکے کسی بھی نمبر پر بھیج سکتے ہیں ،طالب علم عباد اللہ نے یہ کارنامہ آئی ٹی بورڈ کی جانب سے ارلی ایچ پروگرام میں سرانجام دیا ،

اس موقع پر طالب علم عباد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی سافٹ وئیر ایپلیکیشن اور گیمز بنا چکے ہیں ،ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ مستقبل میں آئی ٹی کی دُنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے ،یاد رہے کہ 2017 میں خیبرپختونخوا حکومت اور آئی ٹی بورڈ نے صوبے کے 300 سرکاری سکولوں میں ارلی ایچ پروگرام کا آغاز کیا تھا جس کے تحت طلبا و طالبات کو آئی ٹی کا کورس سکھایا جارہا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…