بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر چولستان کے ایک خاندان کے چودہ افراددائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروزہ(آئی این پی )چولستان میں ایک ہی خاندان کے چودہ افراد نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کردائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ،چولستان کے چک نمبر 177/7Rکے رہائشی ہندوخاندان نے گزشتہ شب اسلام قبول کر لیا،اور پیرزادہ میاں راشد سائیں اورمولانا محمدعمران سعیدی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ،تفصیل کے مطابق چولستان کے ایک ہی خاندان نے اسلام قبول کیا ہے جس میں چودہ مردوخواتین شامل ہیں،

جن کے اسلامی نام رکھے گئے ہیں،بلال رام کاا سلامی نام محمدبلال عمر 35سال اس کی بیوی خانو مائی کااسلامی نام زینب بی بی رکھا گیا ہے جبکہ اس کے بچوں سیفل رام سے مھمدسیف اللہ عمر 7سال بیٹی راشومائی سے زہرہ بی بی عمر 5سال رکھا گیا ہے اس طرھ محمدبلال کے چھوٹے بھائی کالورام کااسلامی نام محمدیوسف رکھا گیا ہے جس کی عمر 32سال ہے ،اس کی بیوی رحمتومائی کااسلامی نام صغریٰ بی بی رکھا گیا ہے ،اس کے بیٹے پون رام عمر 6سال کا اسلامی نام محمدیونس جبکہ دوسرئے بیٹے میلورام کا اسلامی نام محمداکبررکھا گیا ہے جس کی عمر 5سال ہے ،نومسلم محمدبلال کے تیسرے بھائی دلبررام کااسلامی نام محمدعلی رکھا گیا ہے اس کی عمر 20 سال ہے اوروہ غیرشادی شدہ ہے ،محمدبلال کی والدہ راجاں مائی کااسلامی نام حلیمہ بی بی رکھا گیا ہے جن کی عمر 70سال کے قریب ہے ،نومسلم محمدلال کی ہمشیرہ گڈومائی کااسلامی نام نام صائمہ بی بی رکھا گیا ہے جس کی عمر 15سال اوروہ غیر شادی شدہ ہے ،نومسلم محمدبلال کی بھتیجی بچومائی کااسلامی نام ساجدہ بی بی رکھا گیا ہے جس کی عمر 17سال ہے اور اس کا والد محمدابراہیم کچھ عرسہ قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوا ہے ،محمدبلال کے کزن سوجھل رام کااسلامی نام محمدایوب رکھا گیا ہے جس کی عمر 12سال کے قریب ہے ،جبکہ روشن رام کا اسلامی نام محمدقاسم رکھا گیا ہے جس کی عمر 11سال ہے ،اس موقع پر مقامی مدرسہ میں نومسلم خاندان کے

اعزازمیں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں علماکرام سمیت پیپلزپارٹی کے چولستان صوبائی حلقہ 257سے امیدوار چوہدری جہان زیب رشید ،مسلم لیگ ن کے چیئرمین یونین کونسل چک نمبر178/7Rمہرعبداللطیف ،تحریک انصاف کے رہنما مہر سیف اللہ سمیت دیگرمعززین غلام نازک مہر نمبردار ،فخرجہاں ،مہر مصطفی ۔مہر رب نواز،مہراسلم ،جلال احمد،عبدالخالق، قمر دین، مہر دین ڈتہ ،دلشاد مہر، جان محمد، اکبرمہر، محمدل یاقت ۔منیراحمد و دیگر موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…