بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کو بھارت لے جا کر ان کے جسموں سے کیا کچھ نکالا جا رہا ہے؟ حساس ادارے کی کارروائی، گینگ پکڑا گیا، لرزہ خیز انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کو بھارت میں لے جا کر ان کے جسموں سے غیر قانونی طور پر جگر نکالنے کا انکشاف، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گردوں کے بعد جگر کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایف آئی اے نے شہریوں کو ہمسایہ ملک بھارت لے جا کر ان کے جگر نکالنے والے گروہ کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران جگر نکلوانے والے ایجنٹ علی حنیف کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر 4 ڈونرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سادہ لوح افراد کو 2 سے 3 لاکھ روپے دینے کا جھانسہ دے کر ان کا جگر نکلواتا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ایک ڈونر اپنا جگر نکلوانے کے بعد خود بھی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عزیز الرحمٰن اس معاملے میں ملوث ہیں جس کا تعلق بھارتی ڈاکٹرز سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک جگر 3 لاکھ روپے میں بُک کرتے ہیں اور ڈونرز کو صرف 30 سے 40 ہزار روپے ہی دیتے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونرز کے ساتھ ایجنٹ اور ڈاکٹر بھی جاتے اور انڈیا میں گنگا رام اور آپالو ہسپتال میں جا کر پیوندکاری کی جاتی تھی۔ پاکستانیوں کو بھارت میں لے جا کر ان کے جسموں سے غیر قانونی طور پر جگر نکالنے کا انکشاف، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گردوں کے بعد جگر کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایف آئی اے نے شہریوں کو ہمسایہ ملک بھارت لے جا کر ان کے جگر نکالنے والے گروہ کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران جگر نکلوانے والے ایجنٹ علی حنیف کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر 4 ڈونرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…