کراچی(نیوزڈیسک)”تم موٹی ہو“ شوہر نے مبینہ طورپر بیوی کو قتل کردیا،بیوی کو قتل نہیں کیا بلکہ اس کی موت کس وجہ سے ہوئی؟ شوہر کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق کراچی میں شوہر نے مبینہ طورپر اپنی بیوی کو صرف اس بات پر قتل کردیا کہ وہ صحت مند جسامت کی حامل تھی ،جاں بحق ہونے والی بیوی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر اکثر اپنی بیوی کو کالے رنگ اور موٹے ہونے کے طعنے دیتا تھا اور اس کو دماغی مریض بھی قرار دیتاتھا، مقتولہ صباءکے والد
نے کہا کہ میری بیٹی کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ، پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے اور مقدمہ درج کرکے چار افراد کو گرفتارکرلیا ہے جس میں اس کا شوہر بھی شامل ہے، دوسری جانب مقتولہ کے شوہر نے لڑکی پر دماغی مریض ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ لڑکی کے گھر میں اس سے قبل بھی ذہنی امراض میں مبتلا لوگ موجود ہیں اور یہ اس کا خاندانی مسئلہ تھا ، دماغی مرض کے باعث اس نے چھلانگ لگاکر خود کو ختم کرلیا ، میں نے کوئی قتل نہیں کیا اور مجھ پر لگایاجانے والا الزام غلط ہے۔