اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیرترین سے سردار غلام عباس نے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ سردار غلام عباس نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے
چکوال سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے تھے۔یاد رہے متحدہ کے سابق ایم این اے رشید گوڈیل بھی ایک روز قبل تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہر قائد میں اس وقت تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، رشید گوڈیل سے مل کر کراچی میں تحریک انصاف کو منظم کریں گے۔