اسلام آباد (این این آئی)پیر کو احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر جب مریم نوازعدالت سے باہرآئیں تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیاریحام خان سے کبھی آپ کارابطہ ہوا ہے؟۔صحافی کے سوال پر مریم نواز نے تردید کی نہ تصدیق ، جواب دیا کہ اس سوال کو چھوڑیں جس کے بعد وہ خاموشی سے گاڑی میں بیٹھیں اور چلتی بنیں ۔صحافی کی جانب سے یہ سوال تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد کیا گیا تھا
جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی ہے ٗ سوشل میڈیا پرپیغام میں انہوں نے کہاکہ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے ہیں ، ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی مریم نواز سے ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی اپوزیشن کو گرانے کیلئے رچایا گیا۔