بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے قریبی ساتھی نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے قریبی ساتھی چوہدری سجاد مہیس نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے حلقہ پی پی 50 نار و و ا ل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل دھرگ میانہ سے منتخب چیئرمین چوہدری سجاد مہیس نے اپنے گاؤں موضع مہیس بوبے والی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا

جس میں ضلع بھر سے اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ حلقہ کے ووٹرز کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر حلقہ این اے78سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء اور امیدوار ابرار الحق چوہدری نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری سجاد مہیس نے کہا کہ جن کو الیکشن میں کامیابی دلوانے کیلئے ہم اپنا تن من دھن لگاتے تھے وقت آنے پر انہوں نے بھی خاندانی سیاست کو فروغ دیا اور ن لیگ سے وابستہ پرانے کارکنوں کو بھول کر اپنے بیٹے کو ضلعی چیئرمین منتخب کروایا جس سے خاندانی سیاست سامنے آئی جو ان کا پرانا وطیرہ ہے اس لئے انہوں نے اپنے حلقہ کی عوام سے مشاورت کے بعد پی پی50سے الیکشن لڑنے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ابرارالحق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار دن پہلے ملک سے اس دور کا خاتمہ ہوا جن کو بار بار عوام نے کامیاب کروا تاکہ وہ ان کیلئے کچھ کریں لیکن ان کے دورہ حکومت میں ریکارڈ قرضے لئے گئے اور ریکارڈ کریشن کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری سجاد مہیس کا پارٹی میں آنے سے پاکستان تحریک انصاف مضبو ط ہوگی اس موقع پر حلقہ کی دیگر یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے بھی چوہدری سجاد مہیس کو الیکشن میں اپنے ساتھ دینے کا اعلان کیاْ ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…