منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریحام خان کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں، انکی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہے ‘ فواد چوہدری

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں اور یقیناًان کی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہے ،جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقیناًاس میں دھجیاں اڑانے کی کوشش کر ے گی ۔ریحام خان کے عمران خان پر الزامات پر فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا

کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا گیا ہو ۔ 1988ء میں بی بی شہید اور انکے خاندان کے خلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا ان کی جعلی تصاویر بنا کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائی گئیں ۔ اب بھی ریحام خان اور حسین حقانی کی تصاویر ساری کہانی بتا رہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں بیوی اور شوہر کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے لیکن ریحام خان کی جانب سے طلاق کے بعد خانگی معاملات پر گفتگو تہذیب کے بھی خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو پہلے کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔ وہ الیکشن ایجنڈے پر کام کررہی ہیں بلکہ کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ۔ سلمان احمد نے الزام لگایا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لئے ہیں وہ اس پر عدالت جائیں ۔ شہباز شریف اور مریم نواز نے احسن اقبال کے ذریعے ریحام خان سے ملاقاتیں کی ہیں اور پیسے لئے ہیں ۔ انہوں نے اس سوال کہ ریحام خان کی کتاب آنے سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہو گی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں ہو گی بالکل ہو گی ۔ وہ عمران خان کی سابقہ بیوی رہی ہیں جب انہیں ہمارے لیڈر کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو پارٹی تو اپ سیٹ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھی ٹیلیفون پر گانے سنانے ، گھڑیاں دینے کی کہانیاں سنانا شروع کر دیں یا ایشوز کی سیاست کرنی چاہیے ، ہم یہ گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔

 

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…