اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامہ جمع کرانے سے متعلق کیس میں فاروق ستار سے 28جون تک جواب طلب کر لیا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سیجعلی حلف نامہ جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار سے
معاملے پر جواب طلب کر لیا۔جبکہ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت اٹھائیس جون تک ملتوی کر دی درخواست گزار آفتاب عارف صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار کے مطابق سن چیراٹی لندن کو ڈیڑھ کروڑ روپے پاکستان سے بھیجوائے گئیاور لندن بھیجی جانے والی رقم کو ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کیا۔