اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا،کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اورجمع کرائے جائیں گے، قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار اور صوبائیکے لئے 20 ہزارروپے رکھی گئی ہے ۔ پیر کو ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا، کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اورجمع کرائے جائیں گے جوصبح 8 بجے سے
دن 4 بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جس کی فیس 100 روپے ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزارروپے رکھی گئی ہے جب کہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزارروپے رکھی گئی۔ ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کرلی جائے گی۔