بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

شریف خاندان کو بڑا جھٹکا،شہبازشریف کے داماد علی عمران کو2کروڑ47 لاکھ ادائیگی ثابت ہوگئی،سرکاری دستاویزات میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلیٰ شہبازشریف کے داماد علی عمران کو صاف پانی کمپنی کے فنڈز سے 2کروڑ47لاکھ20ہزار روپے کی ادائیگی ثابت ہوگئی ہے،قومی دولت لوٹنے والوں سے قومی فنڈز واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے،علی عمران کو کروڑوں روپے کی ادائیگیوں میں مرکزی کردار شہبازشریف شریف کا ہے جس نے قومی دولت اپنے دامادوں اور صاحبزادوں پر نچھاور کردی تھی،صاف پانی کمپنی کے مالی معاملات کا آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔

ذرائع سے حاصل سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ کی انتظامیہ نے14نومبر2016 کو2کروڑ47 لاکھ 20ہزار روپے علی عمران کو جاری کئے تھے ،یہ بھاری فنڈز علی عمران کی ذاتی ملکیتی کمپنی علی اینڈ فاطمہ ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو علی ٹریڈ سنٹر کے تیسرے فلور کو کرایہ پر حاصل کرنے کیلوے چھ ماہ کے ایڈوانس کے طور پر دی گئی رقم شامل ہے۔تحقیقات میں ثابت ہوا ہے ک علی ٹریڈ سنٹر سے کرایہ پر حاصل کیا گیا فلور کا کرایہ مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ تھا جبکہ کمپنی نے بلڈنگ کرایہ پر حاصل کرنے سے قبل سرکاری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے این او سی لینے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی تھی۔تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ کروڑوں روپے کی ادائیگی سے قبل صاف پانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے منظوری حاصل کرنا ضروری تھا کیونکہ صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو بھاری فنڈز ادائیگی کا اختیار بھی نہیں تھا کیونکہ کمپنی کا سی ای او صرف10ملین کی ادائیگی کا اختیار رکھتا ہے۔تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ صاف پانی کمپنی نے علی ٹریڈ سنٹر سے فلور کرایہ پر حاصل کرکے کئی ماہ خالی رکھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ عمارت کرایہ پر حاصل کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔علی عمران کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ شہبازشریف کا داماد بننے سے قبل بھائی گیٹ لاہور میں ایک دکان کا مالک تھا،شہبازشریف کا داماد بننے کے بعد علی عمران لاہور میں تین سے زائد شاپنگ سنٹرز کا مالک بن گیا ہے یہ ہے شہبازشریف کی کرپشن کی عجیب کہانی جو اب عام ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…