سیالکوٹ (آئی این پی) دیار غیر سے اپنے وطن عید منانے کے لیے آنے والا مسافر نجی ایئرلائن میں انتقال کرگیا ۔بتایا گیا ہے کہ کامونکے کا رہائشی محمد یعقوب جو عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار
مقیم تھا عیدالفطر کی چھٹیاں منانے کے لیے اپنے وطن پاکستان سعودی عرب سے آرہا تھا کہ نجی ایئرلائن میں انتقال کرگیا مرحوم کو ایئرپورٹ ایمبولینس کے ذریعے اس کے آبائی علاقہ میں پہنچا دیا گیا ہے۔