جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ نے دنیا بھر میں تجارتی جنگ چھیڑ دی، یورپی یونین نے جوابی پابندیاں عائد کردیں، کینیڈا یکم جولائی سے امریکہ کیخلاف کیا کرنے والا ہے ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورینٹو(آئی این پی ) جی سیون گروپ کے ناراض وزرائے خزانہ نے امریکہ کے وزیرِ خزانہ سٹیو مونچن کو امریکہ کی جانب سے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئیا مریکی فیصلے کے خلاف جوائی اقدامات کی دھمکی دی ہے اور خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا

دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محصولات امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے جو کہ ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون گروپ کے ایک اجلاس میں یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی فیصلے کے خلاف جوائی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔فرانس کے وزیرِ خزانہ نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔یورپی یونین، کینیڈا اور میکسیکو کے رہنما ؤ ں نے امریکی فیصلے کی مزمت کی ہے۔فرانسیی صدر ایمینوئل میکخواں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کال کر کے ان محصولات کو غیر قانونی قرار دیا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ امریکی تجارت میں توازن تبدیل کرنے کی ضرورت تھی۔یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر محصولات کی دس صفحات پر مبنی فہرست جاری کی ہے جس میں ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل سے لے کر بوربن شراب تک شامل ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ اقدام قطعی ناقابلِ قبول ہے۔کینیڈا کا منصوبہ ہے کہ وہ یکم جولائی سے امریکہ کی 13 ارب ڈالر کی برآمددات پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا۔ ان اشیا میں امریکی سٹیل سے لے کر عام صارفین کے استعمال کی چیزیں جیسے دہی، وسکی اور کافی شامل ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ

یہ محصولات امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے جو کہ ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔  جبکہ ا مریکی وزیرخزانہ اسٹیون منوچن نے بتایا کہ وہ اس بیان کا حصہ نہیں تھے اور ان کے بقول ٹرمپ “ہمارے تجارتی تعلقات کو توازن” میں لانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں میرا نہیں خیال کہ کسی بھِ صورت امریکہ عالمی اقتصادیات کی اپنی قیادت کو ترک کر رہا ہے۔ میرے خیال میں ہم نے امریکہ میں بہت بڑی ٹیکس اصلاحات کی ہیں جس سے امریکی معیشت پر زبردست اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…