کراچی(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں ملک بھر سے دس کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ووٹرز کی کل تعداد دس کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 اورخواتین ووٹرز کی تعداد چارکروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے۔
صوبائی سطح پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ چھ لاکھ 72 ہزار868 ہے جبکہ سندھ میں دو کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ووٹرزہیں۔اسی طرح خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار299 اور بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار494 ہے جبکہ وفاق میں سات لاکھ 65 ہزار 348 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔2013 کے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد آٹھ کروڑ 57 لاکھ 38 ہزارسات سو 89 تھی جبکہ اب اس تعداد میں تقریبا دو کروڑ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔2013 میں سندھ کے تین کروڑ 34 لاکھ پانچ ہزار 67 افراد حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق رکھتے تھے جبکہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار کروڑ نو لاکھ پانچ ہزار چھ سو 41 تھی۔اسی طرح کے پی میں ایک کروڑ 23 لاکھ گیارہ ہزار ووٹرز رجسٹرڈ تھے جبکہ بلوچستان میں تین کروڑ 34 لاکھ پانچ ہزار ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں ملک بھر سے دس کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ووٹرز کی کل تعداد دس کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 اورخواتین ووٹرز کی تعداد چارکروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے۔