اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

حلقہ بندیاں غلط کرکے قبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،اہم سیاسی جماعت کا عدم اعتماد، عام انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا

datetime 3  جون‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی،حلقہ بندیاں غلط کرکے قبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں جائیں یا نہیں۔اتوارکویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات کئے۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے زیادہ وفاق کی کسی کی سوچ نہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ دنیاکی سب سے مضبوط اورمستحکم قوم ہماری ہو۔ ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرناچاہتے ہیں۔ اللہ سے تعلق قائم کرنے کاشارٹ کٹ خلق خداکی خدمت کرناہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی، غلط حلقہ بندیاں کرواکرقبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں جائیں یا نہیں۔انھوں نے کہاکہ انتخابات سے ایم کیوایم لندن کے بائیکاٹ سے ایم کیوایم پاکستان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ایم کیوایم کے درینہ ساتھی رشید گوڈیل کی پارٹی چھوڑنے پرفاروق ستار نے کہاکہ رشیدگوڈیل کے جانے کے بعدپی ٹی آئی کیلیے دعاگوہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ پیپلزپارٹی نشستیں خرید رہی ہے،آراوزپردباؤڈالاجارہاہے۔ فاروق ستارنے کہاکہ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ ہمارے دفاتراورخورشیدمیموریل بھی واپس کیے جائیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی،حلقہ بندیاں غلط کرکے قبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں جائیں یا نہیں۔اتوارکویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات کئے۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے زیادہ وفاق کی کسی کی سوچ نہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ دنیاکی سب سے مضبوط اورمستحکم قوم ہماری ہو۔ ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرناچاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…