جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں تو ٹی وی پرمیرا سامنے کرے ،ریحام خان اور (ن) لیگ نے عمران خان پر تنقید کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش کی، ثبوت موجود ہیں،عمران خان کے قریبی ساتھی کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔گلوکار سلمان احمد نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ان سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا

اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا۔سلمان احمد نے لکھا کہ انہیں عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے ریحام خان کی جانب سے ای میلزاور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔سلمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپارہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میراسامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں نامور پاکستانی اداکار ومیزبان اور سماجی رہنما حمزہ علی عباسی نے بھی ریحام خان کو ان کی کتاب کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے، جس کے مطابق عمران خان دنیا کے سب سیبرے شخص، ریحام خان تہجد گزار خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔ جس پر ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر انہیں دھمکیاں دینے کاالزام لگایا ہے۔  معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کیلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔گلوکار سلمان احمد نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ان سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…