لاہور( این این آئی)سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ان امکانات کی تردید کی ہے کہ ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ (ن ) کو کوئی فائدہ ہوگاتاہم عمران خان کی شخصیت کیلئے یہ کتاب نقصان دہ ہوگی۔گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہمیں اس کتاب سے کوئی فائدہ نہیں ہوگاالبتہ اگر اس کتاب میں کچھ انکشافات ہیں تو
اس سے عمران خان کی سیاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ویسے بھی عمران خان کاکسی اور سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ خود کو شکست دینے کیلئے اپنے آپ سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے خود کش بمبار کی سیاست کی ہے اور وہ ہر روز اپنی جماعت میں اس کا دھماکہ کرتے ہیں ۔