جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پشاور ٗمعمولی جھگڑے پر لڑکی کو سرِ بازار برہنہ کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2018 |

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکی کو نیم برہنہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے پرہجوم علاقے ہشت نگری میں ہفتہ کی رات پیش آیا۔پولیس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا تاہم مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ٗپولیس کے مطابق اس واقعہ سے دو روز پہلے متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔پولیس انسپکٹر واجد

نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد فریقین تھانے آئے اور ان کی شکایت بھی درج کر لی گئی۔پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی اپنی والدہ کے ساتھ ماموں کے گھر سے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم مظہر حسین نے لڑکی کی چادر کھینچ لی۔لڑکی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پر تشدد بھی کیا گیا۔لڑکی کے والد محی الدین کا کہنا تھا ملزم کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے۔متاثرہ خاندان کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر انسانی فعل تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…