فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کی تاریخ کی سب سے بڑا انوکھا فراڈ سامنے آ گیا ہے دو خواتین نے اپنے اہل علاقہ کے ہی 70 کروڑ روپے لوٹ لیے، واضح رہے کہ جب انسان پر لالچ اور ہوس حاوی ہو جائے تو اس وقت اسے کوئی تعلق، رشتہ یاد نہیں رہتا، اسے تو صرف اس کی حرص نظر آ رہی ہوتی ہے اور اس میں وہ اپنوں کو بھی نہیں چھوڑتا۔ فیصل آباد کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا فراڈ ایک سکول کی ہیڈ مسٹریس نے ایک خاتون سے مل کر کیا، مبینہ طور پر فراڈ کرنے والی
خاتون ایک سکول کی ہیڈ مسٹریس تھی جو ایک خاتون کے ساتھ مل کر لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر رقم بٹورتی تھی۔ یہ رقم جمع ہوتے ہوتے 70 کروڑ تک پہنچ چکی تھی، اتنی بڑی رقم جمع ہونے کے بعد یہ دونوں خواتین اب فرار ہو چکی ہیں۔ متاثرین نے انتظامیہ سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا کہا ہے اور اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے، ذرائع کے مطابق اس فراڈ پر نیب نے بھی ایکشن لے لیا ہے، واضح رہے کہ یہ فراڈ فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیا جا رہا ہے۔