بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سپنا کیس،دوست کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تنازعہ، دوست کھوسہ نے سپنا سے شادی کی اور ۔۔۔! سردارذوالفقار کھوسہ نے سب کچھ بتادیا

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پورے خاندان سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں ، عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت کسی نے بھی دوست کھوسہ پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ،فواد چوہدری کو نہیں پارٹی کو جوائن کیا ہے ۔ جبکہ مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ قیادت سے ملاقات میں شمولیت کے موقع پر موجود تھے وہی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔

ذوالفقار علی خان کھوسہ نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد کے سوشل میڈیا پر بیان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار دوست کھوسہ ڈیر ہ غازی خان سے بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے عمران خان سے ملاقات میں شریک نہ ہو سکے ۔ میں اپنے پورے خاندان سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں ، جہاں تک فواد چوہدری کی بات ہے تو ہم نے فواد چوہدری کو نہیں پارٹی کو جوائن کیا ہے اور ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور وہ بھی میرے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوا ہے ۔ تحریک انصاف میں عمران خان سمیت کسی نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاروق بندیال اور دوست کھوسہ کے کیسز میں کوئی مماثلت نہیں۔ دوست کھوسہ نے سپنا سے شادی کی اور معاملات نہ چلنے پر طلاق ہو گئی او ر یہ کوئی جرم نہیں ۔ لڑکی کے والدین بھی اس حوالے سے عدالت میں بیان دے چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ (ن) لیگ کی قیادت کی ایماء پر دوست کھوسہ کو اس کیس میں الجھایا گیا ہے ۔ دوسری طرف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو لوگ قیادت سے ملاقات میں شمولیت کے موقع پر موجود تھے وہی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب سردار دوست محمد کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ان کی جانب سے کسی بھی طرح کا رد عمل سامنے نہیں آیا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…