اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سیاستدانوں کو شرمندہ کر کے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم شخصیات کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی۔ پنجاب پولیس نے سیاستدانوں کو دی جانے والی سکیورٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ڈی آئی جی عبدالرب نے عدالت کو بتایا کہ 31 سیاستدانوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ نوازشریف،شہبازشریف،
احسن اقبال،ایازصادق،زاہد حامد کی سیکیورٹی توسمجھ میں آتی ہے لیکن راناثناءاللہ ، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، عابد شیر علی اور احسن اقبال کے بیٹے کو سکیورٹی کس لیے دی ہے، یہ لوگ ایک طرف عدلیہ کوگالیاں نکالتے ہیں اور دوسری طرف سکیورٹی مانگتے ہیں۔آئی جی صاحب ! آپ نے عدلیہ مخالف بیانات دینے والوں کو سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار 25 ہزار میں اورایک سیاستدان 60 ہزار روپے میں پڑتا ہے، یہ لوگ خود سکیورٹی کا بندوبست نہیں کرسکتے تو بیت المال سے 60 ہزار روپے دیے جائیں۔