اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر پاکستانی کھانوں، کلچر کے تو دلدادہ ہے ہیں تاہم وہ پاکستان کے مسائل سے بھی مکمل آگاہی رکھتے ہیں اور پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا بحران ہے ۔ پانی کے سنگین بحران نے پاکستان کو دنیا بھر میں پانی کی قلت کے شکار ممالک میں تیسرے نمبر پر لا کھڑا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر بھی
اس مسئلے کی سنگینی کا احساس دلانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں کو احساس دلایا ہے کہ وہ کس طرح پانی بچا کر اس بحران میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں پانی کی قلت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ایک بالٹی پانی سے گاڑی دھو کر جرمن سفیر نے یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت سے طریقے ہیں۔