بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 7اور صوبائی اسمبلی کے11حلقوں پرامیدواروں کو حتمی شکل دے دی،نام جاری

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 7اور صوبائی اسمبلی کے11حلقوں پرامیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے تحریک انساف کی حتمی منظوری کے بعد امیدواروں کاباضابطہ اعلان آج (بروزہفتہ)کیا جائے گا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57مری سے مرتضیٰ ستی ،این اے 58گوجرخان سے چوہدری عظیم ،

این اے 59سے سرور خان ،این اے 60شیخ رشید احمد، این اے 61عمران خان، این اے 62شیخ رشیداوراین اے63ٹیکسلا سے سرور خان کے ناموں کی منظوری دی ہے جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 10سے چوہدری افضل ،پی پی 11سے عارف عباسی ، پی پی 12سے سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ ،پی پی 13سے حاجی امجد،پی پی 14آصف محمود ،پی پی15ڈاکٹر شہزاد وسیم ،پی پی 16سے اعجاز خان جازی اورپی پی 18سے راشد حفیظ کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 17سے ساجد قریشی اور چوہدری اصغر پر مشتمل 2امیدوار حتمی طور پرشارٹ لسٹ کئے گئے ہیں جن کے بارے میں حتمی فیصلہ بھی آج کیا جائے گا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے راولپنڈی شہر میں تحریک انصاف کے2سابق اراکین صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی اور راشد حفیظ نے حالیہ حلقہ بندیوں کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی16سے پارٹی کو ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرائی تھیں جس پر تحریک انصاف کی قیادت کے لئے فیصلہ مشکل ہو گیا تھا تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق دونوں امیدوار اسی حلقے سے الیکشن لڑنے پر بضد تھے انہی 2حلقوں کے لئے تحریک انصاف کے پاس ن لیگ سے حال ہی میں شامل ہونے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہر یار ریاض اور دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ عمر فارق گل نے بھی پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرا رکھی تھیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے راولپنڈی شہر سے منتخب چاروں اراکین صوبائی اسمبلی کو حلقوں میں ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…