ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں،ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کی وصول کرنے سے روک دیا،الیکشن کمیشن نے ہنگامی قدم اُٹھالیا،دھماکہ خیزفیصلہ

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریٹرننگ افسران کو (آج) 2جون کو کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے روک دیا ،الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں (آج) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مطلوبہ معلومات کو ناکافی قراردیتے ہوئے فارم AاورفارمBکو بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی جبکہ صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے (آج) بروز ہفتہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے

جس میں عدالت عالیہ کے حکم کی روشنی میں نامزدگی فارم AاورفارمBکو بہتر کرنے کے سلسلہ میں ضرور فیصلے کئے جائیں گے اور تمام فیصلوں کے بارے میں میڈیا کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2018کے انعقاد کے لئے مورخہ31مئی 2018کو الیکشن پروگرام کا اعلان کیا جس کے تحت یکم جون 2018کو ریٹرنگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کیا اور2جون سے لیکر 6جون تک کاغذات نامزدگی کی وصولی کا مرحلہ ہے ۔ ترجمان کے مطابق انتخابی پروگرام کے اجراء کے ایک روز بعد یعنی آج لاہور ہائی کورٹ نے الیکشنز ایکٹ2017کے تحت امیدواران کی نامزدگی کے فارم میں مطلوبہ معلومات کو ناکافی قرار دیا ہے ، یہ فارم الیکشنز ایکٹ2017کی دفعہ (2)62اور دفعہ (2)110کے تحت فارم Aکی شکل میں الیکشنز ایکٹ2017کا حصہ تھا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلہ میں دیگر نقاط کے علاوہ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نامزدگی کے فارم Aاور اثاثہ جات سے متعلق فارم Bمیں اضافہ یا بہتری کرے تا کہ وہ الیکشن کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ معزز عدالت کا یہ حکم الیکشن کمیشن کے اس مؤقف کی توثیق کرتا ہے جو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے دیا گیا تھا کہ نامزدگی فارم کو انتخابی قواعد کا حصہ ہونا چاہیے اور اس کو بنانے یا اس میں کسی بھی ترمیم کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہیے تاہم پارلیمانی کمیٹی نے اس مؤقف کے برعکس نامزدگی فارم کو الیکشنز ایکٹ 2017کا حصہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کے اس حکم میں یہ واضح کیا ہے کہ موجودہ فارم AاورفارمBایسی معلومات فراہم نہیں کرتے جو کہ آئین اور قانون کے تحت امیدواران اسمبلی اور سینیٹ کے لئے ضروری ہیں ۔ چونکہ معزز عدالت نے نامزدگی کے فارم Aاور فارم Bکو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور نامزدگی کی تاریخ مورخہ2جون2018سے شروع ہو رہی ہے اس صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے (آج) بروز ہفتہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں عدالت عالیہ کے حکم کی روشنی میں نامزدگی فارم AاورفارمBکو بہتر کرنے کے سلسلہ میں ضرور فیصلے کئے جائیں گے ۔ اس اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں کے بارے میں میڈیا کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا جائے گا ،لہذا تمام ملک میں ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ (آج)2جون 2018کو نامزدگی فارم وصول نہ کریں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…