پشاور(این این آئی)پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مرمتی کام کے باعث بڑی پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق شدید گرمی سے رن وے کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے جس کی مرمت انتہائی ضروری ہے۔حکام کے مطابق مرمتی کام کے دوران ائیرپورٹ پر پروازوں کی رفت آمد معطل رہے گی اور پشاور آنے والی تمام پروازیں اسلام نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے حکام کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق
5 جون بڑی پروازیں پشاور ائیرپورٹ پر نہیں اتریں گی۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر آنے والے تمام مسافروں کو بکنگ کے وقت دیے گئے نمبر پر اطلاع دی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے ان سے معذرت بھی کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ائیرپورٹ کی بندش سے پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا اور تمام پروازیں کی آمد اور روانگی اپنے اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔واضح رہے کہ پشاور ائیرپورٹ میں توسیعی کام مکمل کیا گیا ہے اور مسافروں کو نئی آسانیاں اور سہولیات دی گئی ہیں۔