سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) بااثر چودھری کے نوکر نے اس کی جواں سالہ بیٹی سے پسند کی شادی کر لی جس کے بدلے میں بااثر افراد نے پنچایت لگا کر اس کی کمسن بہن کی 65 سالہ چودھری سے شادی کروا دی۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محنت کش اصغر کا 22 سالہ بیٹا بابر موضع وڈیانوالہ کے کونسلر و با اثر چودھری کے ڈیرہ پر نوکر تھا،
بابر نامی اس نوجوان سے چودھری کی جواں سالہ بیٹی ماہ جبیں نے پسند کی شادی کر لی، جس کے جواب میں چودھریوں نے اپنی بیٹی ماہ جبیں کے اغواء کا مقدمہ بابر کے والد اصغر، والدہ اور تین بہنوں کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں کروا دیا، چودھری اصغر کی بیوی اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا، اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ان بااثر چودھریوں نے پنچایت لگائی اور اس میں فیصلہ کیا کہ محمد اصغر کے بیٹے بابر نے چودھری کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لی ہے جس کے بدلے میں محمد اصغر اپنی بیٹی نبیلہ کی شادی چودھری کے ساتھ کر دے۔ پنجایت نے کہا کہ دوسری صورت میں تینوں بیٹیوں اور بیوی کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر مدرسہ کی کمسن طالبہ نبیلہ نے چودھریوں کو اللہ رسولؐ کے واسطے بھی دیے لیکن پنچایت میں شامل کسی فرد کو بھی اس لڑکی پر رحم نہ آیا اور کم عمر لڑکی نبیلہ کو 65 سالہ چودھری کے حوالے کر دیا، رپورٹ کے مطابق اس چودھری نے کمسن نبیلہ سے دو روز قبل زبردستی نکاح کر لیا ہے۔ بااثر چودھری کے نوکر نے اس کی جواں سالہ بیٹی سے پسند کی شادی کر لی جس کے بدلے میں بااثر افراد نے پنچایت لگا کر اس کی کمسن بہن کی 65 سالہ چودھری سے شادی کروا دی۔ رپورٹ کے مطابق محنت کش اصغر کا 22 سالہ بیٹا بابر موضع وڈیانوالہ کے کونسلر و با اثر چودھری کے ڈیرہ پر نوکر تھا، بابر نامی اس نوجوان سے چودھری کی جواں سالہ بیٹی ماہ جبیں نے پسند کی شادی کر لی