جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا واقعی افطار سے پہلے ہی شربت پی لیا؟ عمران خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا معلومات حاصل کرنے اور فراہم کرنے کا انتہائی تیز ترین ذریعہ ہے جہاں سوشل میڈیا ایک سہولت ہے وہاں یہ سہولت اس وقت تکلیف کا باعث بنتی ہے جب جھوٹی اور جعلی باتیں پھیلائی جائیں،

جیسے ہی کوئی خبر سوشل میڈیا پر پہنچتی ہے تو صارفین اسے بغیر کسی تحقیق کے اسے آگے شیئر کرتے جاتے ہیں اور اس طرح حقیقت کے برعکس خبر منظر عام پر آ جاتی ہے اور اصل حقیقت پس منظر میں چلی جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر کا معاملہ ہے جو گزشتہ روز وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے کچھ رہنماؤں کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھے شربت پی رہے ہیں اور ان کے سامنے ٹیبل پر بھی طرح طرح کے کھانے موجود ہیں، اس تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے صارف بلال غوری نے لکھا کہ گھڑی شام کے چھ بجا رہی ہے یعنی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں افطاری کا وقت نہیں، سب روزہ کھلنے کے منتظر ہیں مگر کپتان، میرا اعتراض یہ نہیں کہ کپتان نے روزہ کیوں نہیں رکھا، قیادت کے منصب پر فائز شخص میں اتنی مروت اور وضع داری تو ہو کہ وہاں موجود دیگر افراد کا ہی احترام کر ے۔ اس تصویر کی اصل حقیقت کچھ یوں ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رمضان سے قبل گولڑہ شریف کا دورہ کیا جہاں ان کی خاطر مدارت کی گئی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر ایک نوید اقبال نامی صارف نے شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنے قائد عمران خان صاحب کے ساتھ گولڑہ آمد، پیر آف گولڑہ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس دورے کے موقع پر عمران خان شربت پی رہے ہیں جبکہ کھانا بھی ٹیبل پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…