پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

نئی داخلی سلامتی پالیسی کااعلان ،خطرناک دہشت گرد تنظیم کو کو پاکستان کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیاگیا، افغانستان میں پاکستانی سرحد کے ساتھ بڑا اجتماع ہونے کی اطلاعات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی جانب سے نئی داخلی سلامتی پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کو پاکستان کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قراردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی پالیسی میں انکشاف کیا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی کئی شاخیں اور داعش کے دہشتگرد شام اور عراق سے واپس آ کرافغانستان میں پاکستانی سرحد کے ساتھ جمع ہو رہے ہیں۔

پالیسی کی سفارشات پرعمل درآمد کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں عمل درآمد کمیٹی بنے گی، مشیر قومی سلامتی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سیکیورٹی پالیسی میں یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ مدرسوں میں اصلاحات کی بھی سفارش کی گئی ہے۔نئی داخلی سیکیورٹی پالیسی میں مساجد اور مدارس میں خطیب، امام اور اساتذہ کو جدید علوم کی طرف راغب کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔پالیسی میں دی گئی سفارشات پرعمل درآمد کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں عمل درآمد کمیٹی بنے گی جس میں مشیر قومی سلامتی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی کے علاوہ وزارت داخلہ، دفاع،خارجہ، اطلاعات، مذہبی امور اور خزانہ کے سیکریٹریز اور نیکٹا چیف شامل ہوں گے۔وزارت داخلہ اور نیکٹا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر نئی پالیسی پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے۔نئی پالیسی کے تحت دہشتگردوں کے بچوں اور خاندانوں کی بحالی سمیت بنیاد پرستی کی روک تھام کے منصوبے شروع کیے جائیں گے ٗمسلح گروہوں اور دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔آئندہ 5 سے 10 سال میں تمام مدارس کو جدیدعلوم سے روشناس ہونے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جبکہ آڈٹ کرانے والے مدارس کی ریاستی سطح پر مالی معاونت کی جائے گی۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجوہات پرتحقیق کے لیے وزارت داخلہ میں ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا ٗنئی داخلی سلامتی پالیسی کی تیاری میں برطانیہ، امریکا، بنگلا دیش، انڈونیشیا اور سری لنکا کی سیکیورٹی پالیسیوں سے رہنمائی لی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…