اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کیپٹن (ر) صفدر کو عدالتی کٹہرے میں اکیلا چھوڑ کر چلتے بنے جبکہ کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز 25سال سے میرے ساتھ ہیں آج نواز شریف کو انکی زیادہ ضرورت ہے اورمیری خواہش تھی کہ بیان ریکارڈ کرواتے وقت خاندان کا کوئی فرد ساتھ نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے ایوان فیلڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروانے کے موقع پر
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کیپٹن (ر)صفدر کو عدالت کے کہٹرے میں تنہا چھوڑ کر اپنے حواریوں کے ہجوم میں روانہ ہوگئے احتساب عدالت کے باہر مریم نواز سے صحافی نے کیپٹن(ر) صفدر کو عدالتی کہٹرے میں اکیلا چھوڑ نے کا سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا جبکہ احتساب عدالت کے باہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز 25سال سے میرے ساتھ ہیں آج نواز شریف کو مریم نواز کی زیادہ ضرورت ہے