اسلام آباد(آئی این پی )عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا تاہم تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی وزارتِ اعلی چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل اہم ترین تعیناتی قابل تشویش ہے، عاصمہ حامد کے والد شاہد حامد اور چچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نے
باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ عاصمہ حامد ملکی تاریخ کی پہلی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے وزارتِ اعلی چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل اہم ترین تعیناتی قابل تشویش ہے، عاصمہ حامد کے والد شاہد حامد اور چچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں،